خاندان اجتہاد کے عالم دین ممتاز العلماءمولانا سید سیف عباس صاحب نقوی نے جاری اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ رمضان المباک کا مہینہ جو اختتامی مراحل سے نزدیک ہوراہے اور امت مسلمہ رمضان المبارک کے فیوض وبرکات سے یقینی طورپر بہرہ مند ہوتے ہوئے اللہ کے حضور میں مغفرت طلب کررہی ہے خداوندعالم نے اپنے بندوں کے لئے 30روزوں کے بعد عیدالفطرکا تحفہ دیا ہے یہ دن امت مسلمہ کے لئے بہت اہم ہے کہ وہ اپنی عیدکے ساتھ اپنے غریب ومسکین بھائیوں کی عید کانتظام کریں ، لہٰذاخداوندعالم نے ہماری جزاکے لئے ایک بہترین دروازہ کھولتے ہوئے فطرہ کو غریبوں کی مددکا ذریعہ بنایا ہے فطرہ جسے زکات فطرہ بھی کہا جاتاہے اسلام کے واجب عبادات میں سے ایک ہے زکات فطرہ مخصوص مقدار اور کیفیت میں مال کی ادائیگی کو کہا جاتاہے فطرہ فقیروں نازمندوں کو دینا چاہئے جس کی مقدار ہر شخص کے مقابلے میں ایک صاع (تقریباًتین کلو)گندم جو، کھجور، کشمش، چاول، اور مکئی، دین ۔





इमाम बाड़ा सैयद तकी साहिब मे अशराए मजलिस सुबह 09ः00 बजे से