Categories
Latest post National News UPDATE

90 rupiya hai per haed fitra

خاندان اجتہاد کے  عالم دین ممتاز العلماءمولانا سید سیف عباس صاحب نقوی نے جاری اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ رمضان المباک کا مہینہ جو اختتامی مراحل سے نزدیک ہوراہے اور امت مسلمہ رمضان المبارک کے فیوض وبرکات سے یقینی طورپر بہرہ مند ہوتے ہوئے اللہ کے حضور میں مغفرت طلب کررہی ہے خداوندعالم نے اپنے بندوں کے لئے 30روزوں کے بعد عیدالفطرکا تحفہ دیا ہے یہ دن امت مسلمہ کے لئے بہت اہم ہے کہ وہ اپنی عیدکے ساتھ اپنے غریب ومسکین بھائیوں کی عید کانتظام کریں ، لہٰذاخداوندعالم نے ہماری جزاکے لئے ایک بہترین دروازہ کھولتے ہوئے فطرہ کو غریبوں کی مددکا ذریعہ بنایا ہے فطرہ جسے زکات فطرہ بھی کہا جاتاہے اسلام کے واجب عبادات میں سے ایک ہے زکات فطرہ مخصوص مقدار اور کیفیت میں مال کی ادائیگی کو کہا جاتاہے فطرہ فقیروں نازمندوں کو دینا چاہئے جس کی مقدار ہر شخص کے مقابلے میں ایک صاع (تقریباًتین کلو)گندم جو، کھجور، کشمش، چاول، اور مکئی، دین ۔