
رمضان کے علاوہ ہرماہ بھی مبلغین وائمہ جماعت ومسائل
دینیہ سے مو منین کو آشنا کرائیں :مولانا سیف عباس
لکھنؤ29؍اپریل 2022 بروزجمعہ دفتر آیت اللہ العظمیٰ صادق حسینی شیرازی میں مبلغین اور ائمہ جماعت کا ایک جلسہ زیر صدارت مولانا سید سیف عبا س منعقد ہوا ۔جس میںسینکڑوںمبلغین وائمہ جماعت حضرات نے شرکت فرمائی تلا وت کلام پاک کے بعد تقریر کرتے ہوئےمولانا سید سیف عباس نقوی نے کہاکہ جس طرح سے مبلغین و ائمہ جماعت نے ماہ مبارک رمضان کے اس با بر کت مہینے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کثیرتعداد مو منین جو مساجد میں آتے تھے ان کو مسائل دینیہ و تعلیمات اہل بیتؑ سے آشنا کرایا ۔ٹھیک اسی طرح ماہ رمضان کے علا وہ بھی مومنین میں شوق و ذوق پیدا کریں کہ جس طریقہ سے کثیر تعداد میں مو منین ماہ رمضان میں آتے ہیں اسی طرح سے بقیہ مہینوں میں بھی آئیںاور پورے سال مومنین کو مسائل دینیہ اور تعلیمات اہل بیتؑ سے آشنا کرائیں ۔
مولانا سیف عباس نے مزید اس بات پر زور دیا کہ اگر چہ ہم ہر روز مسائل دینیہ سےبیان نہیں کرا سکتے ہیں تو کم از کم ہفتہ میں دو دن سنیچر اور اتوار کو جس میں زیادہ ترآفس بند ہوتے ہیں ایسے وقت میں ہم مسائل دینیہ اور تعلیمات اہل بیتؑ سے مو منین کو آشنا کرائیں ۔ کیونکہ غیبت امام زمانہ (عج) میں ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم مراجع کرام کے فتاویٰ لوگوں تک پہنچائیں تاکہ لوگ اپنی عبا دت کو بہتر طریقہ سے انجام دے سکیںاور مسائل شرعیہ جاننے کا شوق و ذوق روز بروز بہتر سے بہتر ہو سکے ۔
پروگرام میں ، مولانا وزیر حسین ،مولانا غلام عباس،،مولانا افضال حسین کاظمی،مولاناشبیہ الحسن ،مولانا کاظم واحدی ، مولانا آصف سیھتیلی ، مولانا شفیق حسین ، مولاناانتظار مہدی ، مولانا سہیل عباس ، مولانا اصغر ، مولانا رضی حیدر ، مولانا نفیس اختر، مولانا امتیاز سیتھلی ، مولانا غضنفر عباس ، مولانا غلام سرور ، مولانا رضا ایلیا ، مولانا ڈاکٹر علی سلمان ، مولانامحمد مشرقین ، مولانا تسنیم عبا س وغیرہ موجود تھے ۔

